Live Updates

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف کا صدر منتخب کرانےکی پیشکش کردی

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:47

عمران خان نے ممتاز بھٹو کو تحریک انصاف کا صدر منتخب کرانےکی پیشکش کردی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف نے عاشورہ محرم کے بعد کراچی سمیت سندھ میں پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں عمران خان کے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما ممتاز بھٹو سے رابطے نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق ممتاز بھٹو کے قریبی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عمران نے انہیں تحریک انصاف کا مرکزی صدر منتخب کروانے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ممتاز بھٹو اپنے رفقاءسے تاحال مشوروں میں مشغول ہیں اور اس پیشکش کو قبول یا مسترد کرنے کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کر پائے ہیں۔ تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کا ممتاز بھٹو سے بھی رابطہ ہے اور دیگر اہم سیاسی خاندانوں سے بھی رابطے قائم کئے گئے ہیں جن میں سومرو،تالپور اور جتوئی خاندان شامل ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات