مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ ، تین ڈاکو ہلاک ، ایک کو پکڑ لیا گیا
اتوار 26 اکتوبر 2014 12:46
مظفر گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اکتوبر۔2014ء) مظفر گڑھ میں ڈاکوﺅں اور پولیس کے مابین مقابلے کے نتیجے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ ڈاکوﺅں کے ایک ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ڈاکو پٹرول پمپ لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے ۔
(جاری ہے)
مظفر گڑھ میں بھٹہ پور بائی پاس کے قریب بستی پنجے والی میں صبح 5 ڈاکوﺅں نے 3 گھروں کو لوٹنے کے بعد پٹرول پمپ پر لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع کر دی جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور پولیس سے مقابلے کے بعد 3 ڈاکو موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
ہلاک ہونے والے ڈاکوﺅں سے اسلحہ اور دوربین اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ پولیس نے پانچوں ڈاکوﺅں کو لیکر آنے والی کار اور اس کے ڈرائیور کوبھی اپنی حراست میں لے لیا ہے ۔ ڈی پی او کیمطابق ڈاکوﺅں کا تعلق ملتان سے ہے اور ڈاکوﺅں کے کار ڈرائیور سے تفتیش کی جائے گی ۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.