آزادکشمیر کے اندر ٹیسٹ انٹرویو کا رواج سرے سے ہی ختم کر دیا گیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:42

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن ڈویژن میرپور کے صدر چوہدری محمد اشتیاق مرکزی قائد حاجی محمد بوستان ڈویژن کے پریس سیکرٹری راجہ محمد اشرف ظفر مبران مرکزی مجلس عاملہ چوہدری محمود اختر مرزا تاج جمالی خان اصغر خان سرفراز حسین عابد حسین چوہدری اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیراعظم پاکستان وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مہنگائی کے دور میں ملازمین بڑی طرح پس کر رہ گئے ہیں ضرورت اس امر کی ہے تمام ایڈہاک ریلیف کو جو ایک عرصہ سے عارضی بنیادوں پر دیا جا رہا ہے بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے تا کہ ملازمین اور ایسے ملازمین جو ریٹائر منٹ کے نزدیک ہیں ان کو مفاد حاصل ہو سکے توقع ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنی ذاتی کاوشوں سے اس مسئلہ کو حل کریں گے جو ایک لمبے عرصہ سے ایڈہاک کی صورت میں مل رہا ہے آزادکشمیر میں حکومت کو چاہیے کہ وہ جہاں منتخب نمائندوں کو مراعات سے نواز رہی ہے وہاں آزادکشمیر کے ملازمین کے لیے بھی کوئی بہتر ریلیف دے ۔

(جاری ہے)

جس سے میں بل الاؤنس جس کا دوسرا معیار ہے بعض کو یہ مل رہا ہے اور بعض کو نہیں ملا رہا ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی پالیسی کے فوائد تب تک حاصل نہیں ہو جائیں گے جب تک حکومتی سطح پر اداروں کی مرمتی اور اداروں کو فرنیچر اور مزید آسامیاں نہ دی جائیں گی ۔اصلاح احوال نا ممکن ہے میرٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے اور ایڈہاک ازم کو پروان چڑھایا گیا آزادکشمیر کے اندر ٹیسٹ انٹرویو کا رواج سرے سے ہی ختم کر دیا گیا ہے جس سے اعلیٰ تعلیم کے حامل اساتذہ کے بچے بیروز گار ہیں عہدیداران نے حزب مخالف جماعت کے سربراہ راجہ فاروق حیدر سے بھی اپیل کی ہے کہ اساتذہ کے مسائل جو اس وقت سیکرٹری مالیات ہیں التواء کا شکار ہیں ان کو حل کروانے میں اساتذہ کی مدد کریں جس میں بہتر سکیل ،ان ٹرینیڈ اساتذہ کو سالانہ ترقی ،بل الاؤنس جس کا دوہرا معیار ،ایڈہاک ازم کو ختم کر کے میرٹ پر تقرریاں کی جائیں یونین کونسل میں پرائمری اساتذہ کی تقرری کو ختم کرتے ہوئے حلقہ وائز معیار مقرر کیا جائے محکمہ تعلیم میں قطعی سیاسی مداخلت کا خاتمہ تعلیم کے آفیسران کو اختیار دیا جائے تا کہ وہ میرٹ کے تحت تقرریاں تبادلے عل میں لائے ۔