مجید حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریات کو دفن کر کے کرپشن اور خاندانی سیاست کو فروغ دیا ‘ہمایوں زمان مرزا

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:41

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر و نظریاتی رہنماء چیئرمین جموں وکشمیر ہیومن رائٹس کمیشن ہمایوں زمان مرزا نے کہا ہے کہ مجید حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریات کو دفن کر کے کرپشن اور خاندانی سیاست کو فروغ دیا ہے آج اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے اپنی حکومت بچانے کیلئے مجید پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید قائدین کے ساتھ بے وفائی کر رہے ہیں آج ان کے لیڈر میاں محمد نواز شریف اور آزاد کشمیر میں راجہ فاروق حیدر خان کو اپنا دائیں بازو بنایا ہوا ہے غیر سیاسی لوگوں کو سیاسی طور پر ایڈجسٹ کر کے پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں صفایا کرنا چاہتے ہیں مجید حکومت کی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کی روحوں کو ٹھیس پہنچ رہی ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی کارکنان و رہنماء صورت شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی اس جماعت کو زندہ رکھیں گئے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم مجید اپنے پسران کو کرپشن اور کمیشن خوری کے چکروں میں ڈال کر عوام کے ساتھ دوغلی سیاست کر رہے ہیں جس میں سب سے اولین اور اہم کردار خود وزیراعظم مجید ہے کہ اور آج یہی وجہ ہے کہ خود ان کے حلقہ کے لوگ ان سے بددل ہو چکے ہیں جس کے ذمہ دار چوہدری عبدالمجید خود ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید آزاد کشمیر میں کرپشن ، کمیشن خوری اور مفاد پرستی کی سیاست کے استاد ہیں انہوں نے پیپلزپارٹی میں رہ کر پیپلزپارٹی کے ساتھ ہی بے وفائی کی ہے جس کی وجہ ہے آج پاکستان پیپلزپارٹی کے نظریاتی و سینئر کارکنان ان سے ناراض ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور رشوت خوری کیوجہ سے بڑے بڑے منصوبہ جات کھٹائی کا شکار ہیں کمیشن خوری اور کرپشن کی زدہ میں آنے سے کئی منصوبہ جات تاحال مکمل نہیں ہو سکے اور جو مکمل ہوئے ہیں ان میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی جو میڈیا کے ذریعہ بے نقاب بھی ہو چکی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید صرف مفاد پرستی کی سیاست کرنا ہی جانتے ہیں جبکہ سیاست پیغمبری پیشہ ہے جبکہ وزیراعظم نے اس اس پیشہ کا مطلب ہی تبدیل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کرنے والوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے شہید قائدین کے افکار اور نظریات کے ساتھ بھی بے وفائی کی ہے ایسے لوگوں کی وجہ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر کارکنان و رہنماؤں کا استحصال ہوا اور یہی وجہ ہے کہ آج آزاد کشمیر کا ہر شہری اس حکومت کیخلاف بول رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی پاکستان و آزاد کشمیر کی بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل کیلئے ہمیشہ اپنی آواز بلند کی اور عوامی مسائل کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی مضبوط کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ۔ ہمایوں زمان مرزا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء کسی بھی صورت ایسے لوگوں کا پیچھا نہیں چھوڑیں گئے جنہوں نے پارٹی میں رہتے ہوئے پارٹی کے ساتھ بے وفائی کی ۔

متعلقہ عنوان :