رنگلہ بیس بگلہ سڑک پرکام کی بندش اور بجلی کے بوگس بلات کی ترسیل پر عوام علاقہ کاشدید احتجاج

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:41

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء) شہیدوں وغازیوں کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک‘رنگلہ بیس بگلہ سڑک پرکام کی بندش اور بجلی کے بوگس بلات کی ترسیل پر عوام علاقہ سیخ پا‘شدید احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی-رنگلہ بیس بگلہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث کئی حادثات ہو چکے ہیں عوامی دباؤ پر سڑک کا کام شروع کر دیا جاتا ہے اور عوامی غصہ ٹھنڈا ہونے پر سڑک کا روک دیا جاتا ہے جس کے باعث عوام علاقہ میں شدید غم وغصہ کی لہر پائی جاتی ہے-دوسری جانب بجلی کے بوگس بلات نے عوام کو چکرا کر رکھ دیا‘ معلوم ہوا ہے کہ راولاکوٹ سے بوگس بل بنا کر جاری کردیئے جاتے ہیں جس پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے عوام علاقہ کے ساتھ ہونے والی بار بار مذاق کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-سڑک کی تعمیر کی دوبارہ بندش اور بجلی کے بوگس بلات کے خلاف عوام علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ-مقررین نے کہا کہ محکمہ شاہرات نے اگر چند دن کے اندر سڑک کی پختگی پردوبارہ کام شروع نہ کیا گیا تو ہڑتال کی کال دی جائے گی-

متعلقہ عنوان :