اسلاف کو زندہ رکھنے والی اقوام ہی منزل تک پہنچتی ہیں‘مولانا حسین احمد

اتوار 26 اکتوبر 2014 12:41

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 26اکتوبر 2014ء)آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع شہیدو ں اور غازیوں کی سرزمین بیس بگلہ میں بھی یوم تاسیس پرجوش انداز میں منایا گیا‘ چناری سے تعلق رکھنے والے مولانا حسین احمد کا تقریب سے تاریخی خطاب‘ اہل علاقہ کی تقریب میں کثیر تعداد میں شرکت-تفصیلات کے مطابق بیس بگلہ میں یوم تاسیس کے موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا الیاس صاحب کے فرزند مولانا حسین احمد آف چناری تھے- مولانا حسین احمد آف چناری نے اس خطہ کی آزادی کیلئے قربانیاں دینے والے اسلاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اسلاف کو زندہ رکھنے والی اقوام ہی منزل تک پہنچتی ہیں-بیس بگلہ کی عوام کو سلام پیش کرتا ہوں یہ ان اسلاف کی قربانیوں کے طفیل ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں بیرونی ایجنڈا لیکر پاکستان توڑنے کی سازش کی جارہی ہے لیکن یہ ناکام ورسوا ہوں گے-مولانا حسین احمد نے مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-انہوں نے کہاکہ پاکستان جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا وہ اسلامی نہ بن سکا -انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ جو بیس کیمپ کیلئے تھا اس خطہ کو حقیقی بیس کیمپ بننا ہو گاابھی کشمیر کا زیادہ حصہ بھارت کے قبضہ میں ہے-مہتمم مدرسہ فیض القرآن بیس بگلہ مولانا مطیع الرحمن اور دیگر علماء نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فصل الرحمان پر کوئٹہ میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی-انہوں نے کہا کہ کفار کو مولانا کی پاکستان کیلئے خدمات کھٹکتی ہیں جس وجہ سے ان پر بار بار حملے کرائے جا رہے ہیں-مولانا فضل الرحمان پاکستان اور آزاد کشمیر کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں-تقریب سے مولانا عبدالکبیر ‘صحافی عمیر حیدر‘راجہ امین‘ صادق شاہ‘ذیب خان اور ثوبان خان نے بھی خطاب کیا-دریں اثناء تقریب میں ہر مکتبہ فکر سے رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی-