بھارت کی سرتوڑ کوششیں ناکام،برطانیہ میں کل تاریخی کشمیر ملین مارچ ہوگا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 00:00
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) بھارت کی سر توڑ کوششیں ناکام، برطانیہ میں کل اتوار کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا کشمیر ملین مارچ ہوگاجس میں دنیا بھر سے اہم رہنما اور لاکھوں افراد شرکت کریں گے۔ملین مارچ اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود نے کیا ہے جس کی جماعت ایم کیو ایم سمیت تمام پاکستانی اور کشمیری تنظیموں نے کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں آج اہم رہنماؤں سمیت لاکھوں افراد کشمیر ملین مارچ میں شرکت کر کے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور حقوق انسانی خلاف ورزیوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرائیں گے اور عالمی برادری پر واضح کریں گے کہ جنوبی ایشیاء میں حقیقی اور پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر ناممکن ہے ۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم سمیت پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کے علاوہ کشمیری حریت تنظیموں کشمیر ملین مارچ کی حمایت کی ہے جبکہ ایم کیو ایم نے مارچ میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ہے۔
مارچ کے شرکاء برطانوی پارلیمنٹ پر زور دیں گے کہ وہ پارلیمنٹ اور برطانوی حکومت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں۔کشمیر ملین مارچ کا مقصد بھارت ہر مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے سنجیدہ رویہ اختیار کرنے کے حوالے سے دباؤ ڈالنا ہے۔دریں اثناء بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے برطانیہ میں کشمیر ملین مارچ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک کی سرزمین پر بھارت کے خلاف درپردہ جنگ ناقابل برداشت ہے۔۔۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.