پاکستانی فوج نے بالا کوٹ میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، بھارتی فوج کاالزام

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 00:00

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) بھارت نے ایک بار پھر پاکستان پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ترجمان کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ پاک فورسز نے ضلع پونچھ میں بالاکوٹ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :