سعودی شہر دمام میں ٹریفک حادثہ کے دوران 2پاکستانی نوجوان جاں بحق

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:54

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) سعودی عرب کے شہر دمام میں ہونے والے ٹریفک حادثہ کے دوران 2پاکستانی نوجوان جاں بحق ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کاتعلق حافظ آباد اور دوسرے کا وزیر آباد سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن حافظ آباد کا رہائشی محمد رضوان اکرم روزگارکے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم تھامحمد رضوان اکرم کی سات ماہ قبل شادی ہوئی تھی اور وہ چار ماہ قبل ہی واپس سعودی عرب گیا تھا۔

(جاری ہے)

ملک رضوان اپنے ہوٹل سے اپنے دوست کے ساتھ گاڑی پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر مار دی جس سے انکی کار بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار میں سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔محمد رضوان اکرم کے انتقال کی خبر جب انکے گھر پہنچی تو وہاں کہرام برپا ہو گیا۔متوفی ملک رضوان ، ملک محمد اکرم مرحوم کا بیٹا،ملک عرفان اکرم اور شہزاد اکرم کا چھوٹا بھائی جبکہ لیگی ایم پی اے ملک فیاض احمد اعوان ، صدر پیڈا حاجی فیاض احمد اعوان اور ملک عتیق الرحمن کا قریبی رشتہ دار تھا۔

متعلقہ عنوان :