مشکل وقت سے گزرا ہوں ، ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،یونس خان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 23:54

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان کے مایہ ناز بلے باز یونس خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت سے گزرا ہوں ، ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ سنچری بنانے پر خوشی ہے تاہم پاکستان کی جیت زیادہ اہم ہے ، دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور یونس خان نے کمال کردیا باؤلروں نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی ۔

دبئی میں چوتھے دن کے کھیل کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ میں بہت مشکل دور سے گزرا ہوں میں اپنے اور ملک کے لئے بڑی اننگز کھیلنا چاہتا تھا اور خدا کے فضل سے اس میں کامیاب ہوا میں مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں ایک موقع پر میرے خلاف بہت باتیں کی گئی تھیں مگر درگزار کیا کئی مواقعوں پر غصہ بھی آیا مگر میں نے اپنی پرفارمنس سے سب کو جواب دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

احمد شہزاد نے کہا کہ سنچری بنانا کسی بھی کھلاڑی کیلئے اہم ہوتا ہے مجھے آسٹریلیا کیخلاف سنچری بنانے پر خوشی ہوئی پچ اچھی تھی جلد آؤٹ ہونے پر افسوس بھی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سنچری بنانا آسان نہیں یونس خان نے رہنمائی اور پلاننگ کے تحت اننگز کھیلی تاہم سنچری اہم نہیں سنچری سے زیادہ اہم پاکستان کی جیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان اور اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا یونس خان نے شاندار بیٹنگ کی میں بھی ان سے مزید سیکھ رہا ہوں دوسری اننگز میں بیٹنگ پر فوکس رکھا ۔

دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا یونس خان اور احمد شہزاد نے کمال کردیا اور پھر پاکستان کے باؤلروں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی ہے بچی اچھی تھی جلد آؤٹ ہونے پر افسوس ہوا