قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری کو پاکستان کرکٹ بورڈ میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وسیم باری قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر اور چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے ایک مضبوط امیدوار بن کر سامنے آئے ہیں ،پی سی بی نے فیصلہ کیا تھا کہ بورڈ میں کوئی بھی شخص دو عہدوں پر کام نہیں کرسکتا تاہم اگر ان کا تقرر کیا گیا تو انہیں ان میں سے ایک عہدہ دیا جائے گا ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بورڈ میں اس وقت کئی سابق کھلاڑی اور آفیشلز دو دو عہدوں پر کام کررہے ہیں جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان شامل ہیں جو اس وقت قومی ٹیم کے منیجر کے ساتھ ساتھ چیف سلیکٹر کے عہدے پر بھی فائض ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ معین خان نے بورڈ کو ایک خط بھی تحریر کیا تھا کہ جس میں انہوں نے دو سالہ کنٹریک دینے کے بعد دو عہدوں پر ان کے کردار کا جائزہ لینے کو سراسر زیادتی قرار دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ سابق کپتان وسیم باری کو بورڈ میں اہم ذمہ داریاں دےئے جانے کا امکان ہے کہ کیونکہ وہ پہلے بھی چیف سلیکٹر کے عہدہ پر کام کرچکے ہیں ۔ اس ساتھ ساتھ انہوں نے انتظامی امور کے اہم عہدوں ذمہ داریاں سرانجام دیں ہیں اور بورڈ کے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر بھی رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :