معین خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیم منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے لابنگ شروع کردی‘ ذرائع

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 21:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور منیجر معین خان نے ٹیم منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے لابنگ شروع کردی۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق معین خان نے منیجرکا عہدہ بچانے کیلئے پی سی بی کے اعلی حکام سے مسلسل رابطے کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معین چیف سلیکٹرسے زیادہ منیجرکے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

معین خان کے مستقبل کا فیصلہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد متوقع ہے۔ سابق کپتان گورننگ بورڈ کے دو بااثر ارکان کی حمایت کیلئے تگ و دو میں ہیں، معین خان چیف سلیکٹر کے عہدے پر کام کرنے کے خواہشمند نہیں ۔معین خان اس وقت پاکستان ٹیم کیساتھ بطورمنیجردوبئی میں ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کے مطابق دوعہدے نہیں رکھے جا سکتے۔

متعلقہ عنوان :