بھارت کا سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز شیڈول کا اعلان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:31

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔سیریز کے بقیہ چاروں میچز احمد آباد، حیدر آباد، کولکتہ اور رانچی سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق سری لنکن ٹیم 30 اکتوبر کو پریکٹس میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، اس کے بعد بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 2 نومبر کو کٹاک، دوسرا میچ 6 نومبر کو احمد آباد، تیسرا میچ 9 نومبر کو حیدر آباد، چوتھا میچ 13 نومبر کو کولکتہ جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 16 نومبر کو رانچی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ بھارت سے دستبردار ہونے کے بعد سری لنکن ٹیم نے خلا پر کرنے کیلئے بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :