پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا باوٴلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 19:31

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا باوٴلنگ ایکشن بھی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا باوٴلنگ ایکشن بھی مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے تحت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ایک میچ میں کراچی ڈولفنز کے خلاف باوٴلنگ کرتے ہوئے میچ امپائرز اور میچ ریفریز نے شعیب ملک کے باوٴلنگ ایکشن پر اعتراض کیا۔اس سے قبل بھی شعیب ملک کے باوٴلنگ ایکشن پر اعتراض کیا جا چکا ہے تاہم بعد میں انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا۔شعیب ملک کے باوٴلنگ ایکشن کی جانچ لاہور میں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :