جامعہ اردو،کلیہ سائنس، کلیہ فارمیسی اور کلیہ نظمیات کاروبار کے تمام شعبوں میں انٹری ٹیسٹ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے،وائس چانسلر

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 18:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) وفاقی جامعہ اردو میں سال 2015 میں کلیہ سائنس، کلیہ فارمیسی اور کلیہ نظمیات کاروبار کے تمام شعبوں میں انٹری ٹیسٹ کے تحت داخلے دیئے جائیں گے۔ یہ فیصلہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کی سربراہی میں اکیڈمک کونسل کے21ویں اجلاس کے دوران کیا گیا۔اجلاس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین، پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار، پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق میمن، پروفیسر ڈاکٹر رعنا خان، ڈاکٹر عارف زبیر، ڈاکٹر مہ جبین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اکیڈمک کونسل کے20ویں اجلاس کی توثیق کی گئی۔اسکے علاوہ گریجوئیٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کی تقویض کردہ 11 امیدواروں کی ایم فل،ایم ایس اور پی ایچ ڈی ی اسناد کی توثیق بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ جامعہ کے شعبہ جات میں ایم ایس ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے سلسلے میں طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں اکیڈمک کیلنڈر برائے2015کی اور اس دوران ہونے والی سرکاری تعطیلات کی منظوری دی گئی اور رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر ناہید ابرار کی سربراہی میں بی ے اور بی کام دو سالہ پروگرام کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی جسکے اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور، ڈاکٹر سیمی نغمانہ طاہر، ڈاکٹر ضیا ء الدین اور ڈاکٹر توصیف احمد خان شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :