طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:38

طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) بحیرہ عرب سے اٹھنے والا طاقتور سمندری طوفان نیلوفر کا آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباوٴ کے باعث سمندری طوفان کا خطرہ ہے۔ بحیرہ عرب میں آنے والا سمندری طوفان آئندہ چند روز میں پاکستان، بھارت اور عمان سے ٹکرانے کاامکان ہے۔ سمندری طوفان نیلوفر کے دوران ایک سو پچھتر سے دو سو دس میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بھارت میں یہ طوفان گجرات سے ٹکرائے گا جبکہ پاکستانی ساحلوں تک پہنچتے پہنچے طوفان کا زور ٹوٹ جائے گا۔ طوفان کے باعث کراچی سمیت سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔کراچی میں چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش اور تیز ہواں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ٹھٹہ اور بدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران پاکستانی حدود میں ماہی گیروں کو خطرات لاحق نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا انتہائی شدید دباؤاومان کے شہر سلالہ سے 940 کلومیٹر دور جنوب مشرق میں بحیرہ عرب میں ہے جس کے باعث آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران اومان کے ساحلی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے اور ہوا کے کم دباوٴ کا اثر کراچی میں بھی ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 30 اور 31 اکتوبر کو کراچی میں بارش ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :