Live Updates

عمران خان سے شادی کی پیشکش پر قائم ہوں صرف انکے جواب کا انتظار ہے ‘ اداکارہ میرا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:38

عمران خان سے شادی کی پیشکش پر قائم ہوں صرف انکے جواب کا انتظار ہے ‘ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے شادی کی پیشکش پر ابھی بھی قائم ہوں ، اب صرف انکے جواب کا انتظار ہے، بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کی مخالفت میں بیان دینے والوں کے جذبات کترینہ کی فلمیں دیکھ کر مجروح کیوں نہیں ہوتے ؟ ۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کی جانب سے قائداعظم ٹرافی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔

اس موقع پر مہمان خصوصی اداکارہ میرا نے کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے میرا نے کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو آئی پی ایل میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

وہ غربا ء کیلئے ہارون آباد میں ایک ہسپتال تعمیر کر رہی ہیں ۔ہسپتال کی تعمیر کے لیے 80لاکھ جمع ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لاہورمیں بھی ہسپتال قائم کیاجائے گا۔

ہارون آباد میں ہسپتال کی تعمیر کا کام 25نومبر سے شروع ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی میرے ہسپتال کے پراجیکٹ کے چیئرمین بن گئے ہیں اور بہترین بلے باز یونس خان نے ہسپتال کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کیساتھ جلد اداکاروں کی اسٹار ٹیم کا دوستانہ میچ کرائیں گے ،میں خود باؤلنگ کراوں گی اور قومی کرکٹ ٹیم کے بڑے بیٹسمین کو آؤٹ کروں گی ۔

عمران خان سے شادی کے حوالے سے جب ان سے اس استفسار کیا گیا ، تو وہ بولیں کہ ان کی پیشکش اب بھی برقرار ہے، آپ عمران خان سے پوچھیں اب صرف ان کے جواب کا انظار ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ بھارتی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کے کام کی مخالفت میں بیان دینے والوں کے جذبات کترینا کی فلمیں دیکھ کر مجروح کیوں نہیں ہوتے ؟۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :