یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے تربیتی سیمینار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:14

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) یونیورسٹی آف بلوچستان کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے تربیتی سیمینار کا افتتاحی تقریب جامعہ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال تھے۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد، ڈاکٹر اکرم دوست، رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی، اساتذہ اور یونیورسٹی سمیت دیگر جامعات کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیمینار کا عنوان جدید سائنسی، سماجی روبط ،سرمایہ کاری اور روز گار کے زرائع تھا۔ وائس چانسلر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ایک بڑی آبادی نوجوان نسل پر مشتمل ہے۔ جو کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو مستقبل کی جانب کس طرح راغب کیا جائے کہ وہ زاتی کاروبار، تجارتی، سماجی اور مختلف شعبہ جات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے۔

کیونکہ حکومت تمام ڈگری اولڈرز کو سرکاری ملازمت مہیا نہیں کرسکتی۔ لہذا نوجوانوں کے لئے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں کو بروء کار لاتے ہوئے۔ زاتی کاروبار اور روزگار کے زرائع دریافت کریں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی سرگرمیوں سے طلباء و طالبا کے چبھی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارا جاسکتا ہے۔ اس سے قبال شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جان محمد نے سیمینار کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ تربیتی ورکشاپ پانچ روز تک شعبہ آئی ایم ایس میں جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :