ملک میں بدامنی وبیروزگاری عروج پر ہے کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں، جے یو آئی نظریاتی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:14

ژوب ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء ) اسلام کے نام پر قائم ہونے والا ملک آج اسلام کا قبر بنا ہوا ہے ملک میں بدامنی وبیروزگاری عروج پر ہے کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہیں، ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے والوں نے آج کھدائی کا ٹھیکہ لے لیا ہمیں اجتماعی توبہ کرنے کی ضرورت ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار جے یو آئی نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عصمت اللہ صوبائی امیر مولانا محمد حنیف ضلعی مولانا اللہ داد کاکڑمرکزی نائب امیر مولانا عبدالقادر لونی صوبائی سالار مفتی غلام حیدر مفتی شفیع الدین محمود الحسن قاسمی مولوی نوراللہ مفتی بشیر دیوبندی عبدالحمید شیرانی مولوی عبدالرحمان اخوندزادہ لعل گل کاکڑنقیب بابراور دیگر نے ژوب میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ دنیا میں بہت طاقتوراور خوشحال قوموں پر اللہ تعالیٰ نے نافرمانی کی وجہ سے عذاب نازل کی آج ہمارے ملک میں بھی کسی کی جان و مال اور عزت محفو ظ نہیں ہر کوئی پریشان ہے بیرو زگاری اور مہنگائی عروج پر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا قیام پاکستان کے وقت لوگوں کو بتا یاگیا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہوگا پاکستان میں لوگوں کو آزادی اورخوشحالی حاصل ہو گی اس وجہ سے مسلمانوں نے قیام پاکستان کیلئے قربانیاں دی اور ہجرت کی پاکستان اسلام کا قلعہ تو نہ بنا مگر اسلام کا قبر ضرور بنا ملک میں نہ روزگار نہ خوشحالی اور نہ امن ہے آج ملک میں زندگی گزارنا بھی مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ تعالیٰ کی نافرمانی اور ناشکری کی وجہ سے ہے ملک پر 66 سالوں سے سول اور فوجی حکمران حکمرانی کرتے رہے مگر دونوں نے ملک و قوم کو سوائے مشکلات کے کچھ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ عذاب خدا وندی سے بچنے کیلئے ہمیں اجتماعی توبہ کرنا ہو گا گذشتہ انتخابات میں ریکارڈکی دھاندلی ہوئی اور عوام کے رائے حق دہی پر ڈاکہ ڈالا گیادھونس دھاندلی سے کامیاب ہونے والے عوامی نمائندے نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ ڈیورنڈ لائن کو تسلیم نہ کرنے والے قوم پرستوں نے ڈیورنڈ لائن پر ہونے والی کھدائی کا ٹھیکہ لے لیا جو باعث افسوس ہے عالمی دنیا پر امریکہ کا قبضہ ہے اقوام متحدہ شیطانی ثالث کی کردار ادا کر رہی ہے اسلامی ممالک کے حکمران صرف اپنے مفادات اور حکمرانی کیلئے اسلامی ملک کا نا م استعمال کرتے ہیں آج مسلمانوں کو اسلامی طرز پر زندگی گزارنے کی بھی اجازت نہیں ہم اپنے قائدین کا تحفظ چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ کردار کے غازی ہے گفتار کے نہیں جہاد فی سبیل اللہ جے یو آئی نظریاتی کے ہر کارکن کا شیوہ ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے آج تک اپنا موقف تبدیل نہیں کی جبکہ دیگر تمام جماعتوں نے اپنی نظریات اور پالیسیاں تبدیل کرتے رہے ہیں ۔