Live Updates

تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:13

تحریک انصاف کا استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں مشاورت کے لیے 28اکتوبر کوپارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق 29اکتوبر کواراکین اسمبلی سپیکر کے سامنے پیش ہوں گے اور استعفوں کی تصدیق نہ کرنیوالے اراکین کے خلاف انٹرپارٹی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ یادرہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے اراکین کو پیشی کے لیے حتمی نوٹس جاری کیاتھا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :