وزیر اعظم ‘وزیر اعلی پنجاب اور محترمہ مریم نواز کی ہدایت پرچیف سنٹرل آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سینٹر نزہت عامر صادق نے فیصل آباد سٹی کی تنظیم سازی کااعلان کردیا
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:10
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) قائد پاکستان مسلم لیگ ( ن ) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ‘وزیر اعلی پنجاب اور محترمہ مریم نواز کی ہدایت پرچیف سنٹرل آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) سینٹر نزہت عامر صادق نے فیصل آباد سٹی کی تنظیم سازی کااعلان کردیا جس کے مطابق سٹی صدر ایم این اے بیگم خالدہ منصور ‘سینئر نائب صدورڈاکٹر نجمہ افضل ایم پی اے ‘ کوثر بٹ ‘ جنرل سیکرٹری شمائلہ چوہدری ‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نصرت فاطمہ ‘ نائب صدور کوثر شاہ ‘ عذرا بانو‘ کوثر شانی ‘و دیگر شامل ہیں ۔
گزشتہ روزایم این اے بیگم خالدہ منصور کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقریب میں ایم این اے حاجی محمد اکرم انصاری اور سٹی جنرل سیکرٹری شاہد محمود بیگ نے عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کئے ۔(جاری ہے)
حاجی محمد اکرم انصاری نے پارٹی عہدیداروں سے کہا کہ وہ مسلم لیگ ( ن ) کے پیغام کو عام کرنے کے لئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں تاکہ پارٹی مزید بلند ہو سکے ۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی دن رات محنتوں اور کاوشوں سے پاکستان مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کارکن مسلم لیگ ( ن ) کا قیمتی سرمایہ ہے جنہوں نے الیکشن کے موقع پر ریکارڈ محنت کرکے پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی خدمت اور پارٹی کی مضبوط کے لئے ہمیں جو ٹاسک دیا گیا ہے اس کی تکمیل کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گامتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.