مولانافضل الرحمن پرخودکش حملے سمیت دیگردہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 17:08

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ مولانافضل الرحمن پرخودکش حملے سمیت دیگردہشتگردی کے واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے محرم الحرام کے دوران قیام امن کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کرنے کے ساتھ ساتھ داخلی اورخارجی راستوں کی سخت نگرانی کیلئے فرنٹےئرکور بلوچستان کانسٹیبلری اورپولیس کی نفری تعینات کی جائیگی ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزار گنجی فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کے بعدمیڈیااورلواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے ہزارہ ٹاؤن میں واقع امام بارگاہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور ہزارہ برادری کے معتبرین سے تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہزارہ قوم کے اس غم میں برابر شریک ہے ہزارہ قوم پرامن اورپڑی لکھی قوم ہے جس کو حالات کی وجہ سے ہزارہ قوم کو دو جگہ پر مقید کر رکھا ہے اوروہاں پر بھی دہشت گرد انہیں نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزار گنجی کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اس موقع پر صوبائی وزراء وزیرداخلہ میرسرفرازاحمدبگٹی،نواب محمدخان شاہوانی،نواب ایاز خان جوگیزئی،شیخ جعفرخان مندوخیل،سرداررضا محمدبڑیچ،میرخالد خان لانگو،سردارمصطفی خان ترین،سردارصالح بھوتانی،انسپکٹرجنرل پولیس محمدعملش،کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ سمیت مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سیدمحمدرضا،قیوم چنگیزی،بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدرسیدداؤدآغا،سمیت دیگر بھی موجود تھے وزیراعلیٰ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیرکشمیرکمیٹی کے چےئرمین رکن قومی اسمبلی مولانافضل الرحمن پر ہونے والے خودکش حملے سمیت دیگردہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات میں ملوث افراد کے قریب پہنچ گئے ہیں امیدہے کہ وہ بہت جلد قانون کی گرفت میں ہونگے انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت انتہائی مشکل حالات سے گزررہے ہیں ان سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو ملکر دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنا ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت ان کیساتھ ہے حکومت کو بلوچستان کے تین اضلاع میں مشکل حالات کاسامناکرناپڑرہا ہی انہوں نے کہا عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ہزارہ قوم پڑھی لکھی اور مہذب قوم ہے ہزار گنجی میں فائرنگ سے 8افراد کے قتل ،قمبرانی روڈ بم دھماکہ اور مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہونے پر سکیورٹی حکام کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے جارہے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے دورہ ہزارہ ٹاؤن کے موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرکے پولیس ،ایف سی اور بی سی کی نفری تعینات کی گئی تھی۔