اپینڈیکس کا آپریشن،رافیل نڈال ورلڈ ٹوور فائنلز سے باہر

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:53

بالے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)14مرتبہ کے گرینڈ سلام اعزاز جیتنے والے رافیل نڈال نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ اپینڈیکس کے آپریشن ، جس کی وجہ سے وہ ورلڈ ٹوور فائنلز سے باہر ہو جائے گا ، کی تیاری کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سپین کے 28سالہ کھلاڑی کا 3نومبر کو آپریشن کیا جائے گا ، وہ ماہ رواں کے اوائل میں ٹوور کے چینی دورے کے بعد سے اپینڈیکس کے عارضے میں مبتلاء ہیں ۔

انہوں نے یہ اعلان کروشیا کے نوعمر کھلاڑی بورنا کولک کے ساتھ گزشتہ روز سوئس انڈور کے کوارٹر فائنل میں 6-2,7-6(7/4)سے ہارنے کے بعد کیا ۔اس سے قبل وہ آئندہ ہفتے پیرس ماسٹرز سے باہر ہو گئے تھے ، 9 مرتبہ کے فرنچ اوپن چیمپئن نے کہاکہ میں پیرس اور لندن نہیں جارہا ہوں ، میں مقابلے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ،میرا تین نومبر کو آپریشن ہو گا۔