برازیل میں صدارتی انتخابات ،سٹار فٹبالرنیمار کا اپوزیشن امیدوار جر ایسیو نیوس کی حمایت کا اعلان
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:53
ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) برازیلین فٹبال کے معروف کھلاڑی نیمار نے رواں اختتام ہفتہ پر ہونے والے انتخابات سے صرف تین روز قبل جمعرات کے روز صدارتی چیلنجر ایسیو نیوس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔نیمار،برازیل کی قومی ٹیم کی انتہائی معروف کپتان ہیں،کا کہنا تھا کہ وہ بائیں بازو کی نبردآزما ڈلما روسیف کے مقابلے میں نیوس کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ مرکزیت پسند دائیں بازو کے امیدوار برازیل کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔
22سالہ ارب پتی بارسلونا کے سٹار کھلاڑی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں امیدوار نیوس کی حمایت کروں گا کیونکہ میں برازیل کیلئے ان کی تجاویز سے اتفاق کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ صلاح مشورے اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیوس کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے عوام میں جائیں گے۔(جاری ہے)
سٹرائیکر کا کہنا تھا کہ نیوس کیلئے حمایت کے اعلان کے باوجود وہ اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں جو کوئی بھی جیتے گا اس کی حمایت کریں گے لیکن یقیناً اتوار کو جو بھی نتائج سامنے آئیں میں اپنے ملک اور عوام کی جانب سے منتخب ہونے والے اپنے صدر کی حمایت کروں گا۔
جمعرات کے روز جاری ہونے والے دو سروے پولز کے مطابق روسیف کو اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔پولز کے مطابق برازیلن صدر کو نیوس کیخلاف انتخابات میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے،جنہیں اس سے قبل کانٹے کے مقابلے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔سروے کرنے والی کمپنی ڈیٹا فولہا کے مطابق روسیف کو 53فیصد جبکہ نیوس کو 47فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ایک اور سرکردہ سروے کرنے والی کمپنی آئی بوپ نے نبردآزما صدر کو54فیصد اور چیلنجر کو46فیصد ووٹ دئیے ہیں،دونوں صورتوں میں امیدواروں کے درمیان فرق زیادہ تھا،اس میں غلطی کی گنجائش دو فیصد پوائنٹ رکھی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.