امریکہ کی سینائے میں کار بم حملے کی مذمت

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:53

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) امریکہ نے مصری سینائے خطہ میں ہونے والے ایک کار بم حملے کی مذمت کی ہے جس میں کم از کم26فوجی اہلکار ہلاک اور28دیگر زخمی ہوگئے تھے۔محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان جین پساکی نے کہا کہ واشنگٹن سینائے میں فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،خوشحال اور متحرک مصر کیلئے سیکورٹی اور استحکام کا ماحول درکار ہے۔

اسلام پسند صدر محمد مرسی کی فوج کے ہاتھوں گزشتہ سال برطرفی کے بعد سے سیکورٹی فورسز پر یہ خونریز ترین حملہ تھا۔

(جاری ہے)

پساکی کا کہنا تھا کہ امریکہ مصری حکومت کی جانب سے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوششوں کی دونوں ممالک کے درمیان سٹرٹیجک شراکت داری کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کے تحت مسلسل حمایت کرتا ہے۔خطے میں جہادیوں نے بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں اور فوجیوں کو مرسی کی برطرفی کے بعد اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے ان کے حامیوں پر پولیس کے خونی کریک ڈاؤن کا بدلہ لینے کیلئے ہلاک کرچکے ہیں۔صدر عبدالفتاح السیسی جنہوں نے بطور آرمی چیف مرسی کو برطرف کیا اور بعد ازاں انتخابات میں کامیابی حاصل کی،شدت پسندوں کے خاتمے کا اعادہ کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :