ڈاکٹرطاہرالقادری نے بیرون ممالک میں چندہ مہم شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے بیرون ممالک میں چندہ مہم شروع کر نے کا فیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل رحیق عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک دورے کی تجویز زیرغور ہے ، وہ چندہ مہم کے لیے امریکہ اور یورپ کا دورہ کرسکتے ہیں اور بیرونی تنظیم سازی کا عمل بھی مضبوط اور فعال کرناچاہتے ہیں ۔اْنہوں نے بتایاکہ پوری تحریک میں تنظیم کے غیرممالک میں مقیم شہریوں نے بھرپور ساتھ دیا اورعلامہ طاہرالقادری اْن کا شکریہ بھی اداکریں گے ۔