Live Updates

ہمارے جلسے میں نعتیں اور قر آن پاک کی تلاوت کی جاتی ہیں ‘ تحریک انصاف کے جلسوں میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں ،فضل الرحمن

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:22

ہمارے جلسے میں نعتیں اور قر آن پاک کی تلاوت کی جاتی ہیں ‘ تحریک انصاف ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے جلسے میں نعتیں اور قر آن پاک کی تلاوت کی جاتی ہیں ‘ تحریک انصاف کے جلسوں میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں ‘سیاسی جماعتیں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔

مولا نا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئٹہ واقعے کے حوالے سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیاانہوں نے کہاکہ وہ تو اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ ان پر کئے گئے حملے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے یا نہیں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اسلام آباد میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے ، نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہمارے جلسے میں نعت پڑھی جاتی ہے اور قرآن پاک کی تلاوت ہوتی ہے تحریک انصاف کے جلسے میں ناچ گانا ہوتا ہے اور تحریک انصاف کے جلسے میں باجے اور باجیاں ہوتی ہیں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد میں فحاشی پھیلتی جارہی ہے،نوجوان نسل کو باغی بنایا جارہاہے۔

ایک سوا ل کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ کسی کے خلاف ہتھیار اٹھانا ہمارا مزاج نہیں،مجھے پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، کسی حملے کی تحقیقات سے کبھی آگاہ نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں ان کا گناہ کی ہے، وہ کسی کیخلاف نہیں، جمہوری اور سیاسی انداز میں کام کررہے ہیں، دہشت گردی کے ساتھ مغربی تہذہب کی یلغاربھی خطرہ بن چکی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ ‘ وزیر داخلہ ‘ پولیس حکام نے ملاقات کی ‘ پہلے بھی مجھ پرحملے ہوئے ہیں اور آج تک نہیں بتایا گیا کہ حملے میں ملوث کوئی گرفتار ہوا ہے یا نہیں ہوا ‘ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا گناہ کیا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ اگرکوئی ملک کوانتشارکی طرف لے جانا چاہتا ہے توہمیں اسکو روکنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہم دلائل سے بات کرتے ہیں اور آئین کی حدود میں رہتے ہوئے سیاست کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی اور اسلام دشمن قوتیں پاکستان میں امن اور ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، پاکستان کا استحکام خطرے میں ڈالنے کے لئے ملک دشمن طاقتیں سرگرم عمل ہیں جن کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے اورقومی مفاد کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا پڑے گا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ اس وقت عالمی سیاسی منظرنامے پر کئی طریقوں سے جنگ جاری ہے ان میں ایک تہذیبی یلغار بھی ہے۔ اسلامی، قومی اور وطنی روایات کو مسخ کیا جارہا ہے، نوجوان نسل کو بزرگوں سے باغی بنایا جاریا ہے، اگر کوئی ہماری نئی نسل کو بے راہ رو کرے گا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :