مولانا فضل الرحمن سے پرویزرشید ‘ گور نر پنجاب ‘ سراج الحق اور سرتاج عزیز کی ملاقات ‘ خود کش حملے کی مذمت ‘خیریت دریافت کی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیر اطلاعات پرویز رشید،گورنر پنجاب محمد سرور ‘ سراج الحق ‘ وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقاتیں کر کے اور سابق افغان صدرحامد کرزئی نے ٹیلی فون پر خیریت دریافت کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جے یو آئی (ف)سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ‘ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید ‘ گورنر پنجاب محمد سرور ‘ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ملاقات کی رہنماوں نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی سابق افغان صدرحامد کرزئی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کیا اور ان پر خودکش حملے کی مذمت کی۔

حامد کرزئی نے کہاکہ مولانافضل الرحمان کی خطے میں قیام امن کے لئے کوششیں قابل قدر ہیں۔ دہشت گرد امن کے قیام کے لئے کوششیں کرنے والوں کے مشترکہ دشمن ہیں۔ مولانافضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے پرحامد کرزئی کا شکریہ ادا کیا۔