کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق کی مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:17

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق نے مولانا فضل الرحمن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن سمیت دینی جماعتوں اور علمائے کرام پر حملے کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں مولانا اعظم طارق نے کہاکہ ملا عمرکو اپنا امیرسمجھتے ہیں امریکا کی جانب سے ہماری قیادت کے سرکی قیمت مقررکرنے کوہم اعزاز سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم مولانا فضل الرحمن پرحملے کی مذمت کرتے ہیں مولانا فضل الرحمان سمیت دینی جماعتوں اورعلماکرام پرحملے کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔