کھوئی رٹہ، ہائی ایس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر،زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:07

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ہائی ایس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکرمارکرشدید زخمی کر دیاہسپتال منتقل ،تفصیلات کے مطابق سرساوہ پنجیڑہ کے رہائشی رفاقت علی اور شوکت علی ولد محمد عربی سرساوہ سے اپنی کزن کی کھوئی رٹہ ڈھیری سدھناں سے گئی ہوئی بارات کے ساتھ واپس آرہے تھے کہ روشن آباد (اندہ ) کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ہائی ایس ٹویوٹا کے ساتھ ٹکڑا گئے جس کے نتیجے میں رفاقت علی اور شوکت علی زخمی ہو گئے جن کو باراتیوں اور مقامی افارد کی مدد سے کھوئی رتہ کے نجی ہسپتال میں لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی طبعی امداد دی اور انھیں ہسپتال میں مزید علاج اور زخموں کی دیکھ بھال کی خاطر داخل کر دیا گیاہسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر محمد بشیر کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے تاہم حتمی رپورٹ ٹسٹ رپورٹ آنے کے بعد دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :