Live Updates

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کا ایک بار پھر عمران خان کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:06

نارنگ منڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیردفاعی پیداوارراناتنویرحسین نے ایک باربھر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج دیاہے کہ وہ میرے مقابلہ میں الیکشن لڑکردیکھ لیں شکست فاش دوں گااور عمران خان دلبرداشتہ ہوکر ہمیشہ کیلئے سیاست سے آؤٹ ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری حسان ریاض کے ہمراہ مبارکباد دینے کیلئے آنے وا لے ہزاروں عوام سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیاکہ عوام مسلم لیگ (ن)پر مکمل اعتمادکا اظہارکرتے ہیں حلقہ پی پی 162 کی عوام نے تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوارکو شکست دیکر چوہدری حسان ریاض کو بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کروا کر مسلم لیگ (ن)کی قیادت کے دل جیت لیئے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ حلقہ کی غیورعوام کا شکریہ اداکرتاہوں اوروعدہ کرتاہو ں حلقہ کی بہتری کیلئے عوامی امنگوں کے مطابق کام کریں گے اورعوامی مسائل کو دل و جان سے حل کرنے کا عزم کرتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :