گوجرانوالہ کی معروف شخصیت شاکر خان بلوچ کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم سینیٹر چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے نوشہرہ ورکاں ضلع گوجرانوالہ کی معروف سیاسی شخصیت شاکر خان بلوچ نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

(جاری ہے)

شاکر خان بلوچ نے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی مثبت سوچ اور قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہو کر مسلم لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر محمد اصغر خان وڑائچ اور مہر شکیل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :