امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،سرتاج عزیز

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:45

امن کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،سرتاج عزیز

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) سینیر مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ملک کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی دراندازی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں سینیر مشیر برائے خارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ملک کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے، بھارت کی دراندازی کا بھرپور جواب دے رہے ہیں، امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی کے واقعات میں کافی کمی آئی ہے۔