ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد بیرون ملک جانے کا امکان

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:13

ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد بیرون ملک جانے کا امکان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے جلد بیرون ملک دورے کا امکان ہے جس کی تصدیق عوامی تحریک کے رہنماءڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی کردی۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنا ختم کرکے ملک بھر میں دھرنے دیئے جانے کے اعلان پر آئندہ کا پروگرام بھی شکوک و شبہات کاشکار ہوگیا تھا لیکن اب ڈاکٹر طاہرالقادری کے جلد یورپ اور امریکہ کے دورے پر روانگی کا امکان ہے جو ایک مہینے پر محیط ہوسکتاہے ۔

عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل رحیق عباسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے بیرون ملک دورے کی تجویز زیرغور ہے ، وہ چندہ مہم کے لیے امریکہ اور یورپ کا دورہ کرسکتے ہیں اور بیرونی تنظیم سازی کا عمل بھی مضبوط اور فعال کرناچاہتے ہیں ۔ اُنہوں نے بتایاکہ پوری تحریک میں تنظیم کے غیرممالک میں مقیم شہریوں نے بھرپور ساتھ دیا اورعلامہ طاہرالقادری اُن کا شکریہ بھی اداکریں گے ۔