عمران فسطائی ہتھکنڈوں کی بجائے جمہوریت کی خدمت کریں، پرویز رشید
ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان فسطائی ہتھکنڈوں کے بجائے جمہوریت کی خدمت کریں ۔ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کوئٹہ واقعے کے حوالے سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، جبکہ مشیر خارجہ کہتے ہیں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے اسلام آباد میں جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات اور مزاج پرسی کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا عمران خان نے اپنی تقاریر سے لوگوں میں اشتعال پھیلایا ، پرویز رشید کا کہنا تھا عمران خان جمہوری سوچ اپنائیں اور پختہ ذہن کے ساتھ آگے بڑھیں ۔(جاری ہے)
مولا نا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کوئٹہ واقعے کے حوالے سے ان سے کسی نے رابطہ نہیں کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وہ تو اس بات سے بھی لاعلم ہیں کہ ان پر کئے گئے حملے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی ہے یا نہیں ۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا اسلام آباد میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے ، نوجوان نسل کو گمراہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کی مزاج پرسی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا جارحیت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ، بھارت کے ساتھ تین ٹریک معاملات چل رہے ہیں ، کنٹرول لائن پر فائرنگ کا بھرپور جواب دے رہے ہیں ۔ اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.