ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کینال کے مقام سے ایک شخص اغواء

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 15:04

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء )ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کینال کے مقام سے ایک شخص اغواء تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کینال سے مسلح افراد ن اسلح کہ زوربہرام خان کواغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرمغوی کی تلاش شروع کردی۔

(جاری ہے)

ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد نے ایک شخص سے موٹرسائیکل چھین لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرحسن پولیس تھانہ کے حدود میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر محمدحسین سے سی ڈی موٹرسائیکل 2013،نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہوگئے پولیس نے اطلاعی رپورٹ درج کرکے کاروائی شروع کردی۔