Live Updates

تحریک انصاف کے دھرنے میں غربت نے پنجے گاڑھ لئے،آزاد دسترخوان تین کے بجائے ایک وقت کا کھانا دینے لگا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:31

تحریک انصاف کے دھرنے میں غربت نے پنجے گاڑھ لئے،آزاد دسترخوان تین کے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے آزادی دھرنے میں کارکنان کو آزادی دسترخوان پر تین کی بجائے ایک وقت کا کھانا دیا جانے لگا جس سے کارکنان دلبرداشتہ ہو کر گھروں کو جانے لگے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحریک انصاف کے دھرنے میں کارکنان نے خیموں کو اتارکر گھروں کی طرف جانا شروع کر دیا جس کیو جہ سے دھرنے میں غربت کی اصل وجہ رقم اور دھرنے میں آزادی دسترخ خوان پر تین ٹائم کی بجائے ایک ٹائم کا کھانا دیا جانے لگا ہے جبکہ کارکنان دن میں چنوں پر گزارا چلا رہے ہیں اس کے علاوہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران نے بھی قوم سے دھرنوں کے شرکاء کے لئے چندہ کی اپیل کی ہے جبکہ اس سے قبل دھرنے میں تین کا کھانا دیا جا تا تھا اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جاتی تھیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :