پاکستان سٹیل مل کی نجکاری شروع ،مالیاتی مشیروں کے تقرر کیلئے درخواستیں طلب

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:27

پاکستان سٹیل مل کی نجکاری شروع ،مالیاتی مشیروں کے تقرر کیلئے درخواستیں ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں حکومت نے نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کے تقرر کے لئے درخواستیں طلب کر لی ہے ۔ کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی سٹیل مل میں اِس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہوچکا ہے ۔ حکومت نے پاکستان سٹیل مل کی جزوی نجکاری کے لئے مالیاتی مشیر کی تعیناتی کے لئے درخواستیں اٹھائیس نومبر تک طلب کر لی ہے ۔

نجکاری کمیشن کے مطابق مالیاتی مشیر پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کےعمل میں حکومت کی معاونت کرے گا ۔ نجکاری کا مقصد پاکستان سٹیل ملز کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ۔ 1973 میں روس کے تعاون سے ملک میں فولاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کراچی میں سٹیل مل کا قیام عمل میں لایا گیا جس کی سالانہ پیداوار 50 لاکھ ٹن ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے ملازمین کی موجودہ تعداد پندرہ ہزار سے زائد ہے ، کبھی منافع بخش ادارہ کہلانے والی پاکستان سٹیل مل کے مجموعی واجبات اور خسارہ دو سو باون ارب روپے پر پہنچ گیا ہے جو موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے دو سو پندرہ ارب روپے پر موجود تھا ۔

موجودہ حکومت کی جانب سے بیل آؤٹ پیکج کی مد میں ساڑھے تیرہ ارب روپے دینے سے سٹیل مل کی کارکردگی بیس فیصد تک پہنچ گئی تھی مگر سٹیل مل کی دونوں بلاسٹ فرنس بند ہونے سے اس وقت پیداواری عمل تقریباً معطل ہو کر رہ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :