شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں،بات کرکےاسکاقدنہیں بڑھانا چاہتا، خورشیدشاہ

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:15

شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں،بات کرکےاسکاقدنہیں بڑھانا چاہتا، خورشیدشاہ

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25اکتوبر 2014ء) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی یتیم ہیں، ایسے شخص کی بات پر تبصرہ کرکے اس کا قد نہیں بڑھانا چاہتا،سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ ایک تھا اور ایک ہی رہے گا۔ صحافی کے سوال پر کہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنی تقریر میں بلو رانی پکارنے پر کہا ہے جس پر خورشید شاہ کہنا تھا کہ شیخ رشید وہ سیاسی یتیم ہیں جو کبھی کسی کے دھرنے میں تو کبھی کسے دھرنے میں بیٹھتے ہیں۔ایسے شخص کے بارے میں تبصرہ کرکے اس کا قد نہیں بڑھانا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :