نان بائیوں کی گرفتاریوں اور نان کی قیمتوں میں زبردستی کمی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) .یہ درخواست متحدہ نان روٹی ایسویسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی بناءپر نان بائیوں نے نان کی قیمت دس روپے مقرر کی ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے تحت جائز کام اور جائز منافع کمانا ہر شہری کا بنیادی حق ہے مگر ضلعی انتطامیہ نان بائیوں کو جائز نفع کمانے سے روکنے کے لئے انکی گرفتاریاں جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ بنیادی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نان بائیوں کی گرفتاریوں کو کالعدم قرار دے اور نان کی قیمت دس روپے مقرر کرنے کے بھی احکامات صادر کرئے

متعلقہ عنوان :