لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے مجموعی طور پرسترہ ڈویژن اور اکاون سنگل بنچ تشکیل دے دئیے۔

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) . لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ہدائت پر رجسٹرار کی جانب سے عدالتی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی صدر نشست کے لئے نوڈویژن ،33سنگل اورچودہ خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور چھ سنگل،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے چار ڈویژن اور آٹھ سنگل جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے بھی دو ڈویژن اور چار سنگل بنچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں۔نو تشکیل شدہ بنچز آئندہ ہفتے فوری اور اہم نوعیت کے ہزاروں مقدمات کے علاوہ۔سول،فوجداری،رینٹ،کسٹم،فیملی مقدمات کے علاوہ نیب اور فوجداری اپیلوں کی سماعت بھی کریں گے