لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ انصاف ایسا ہونا چاہئیے جس سے جمہوریت اور دارے مضبوچ ہوں اور معاشرے میں امن قائم ہو۔

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) .پنجاب جوڈیشل اکیڈمی لاہور میں عدالتی تعلیم کے حوالے سے جوڈیشل اکیڈمیز کی ایک روزہ قومی کانفرنس میں شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ججوں کی استعداد کار میں اضافے اور حقیقی انصاف کی فراہمی کے لئے عدالتی تعلیم کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آئندہ سےضلعی عدلیہ کے ججوں کی ترقی اور تبادلے جوڈیشل اکیڈمی کی تربیت سے مشروط ہوں گے۔ججوں کو عدالتی تعلیم فراہم کئے بغیر مطلوبہ احداف حاصل کرنا ممکن نہیں ۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ کورٹ کیسز مینجمنٹ پروگرام اور جدید عدالتی تعلیم کے ذریعے ججوں کی استعداد کار میں اضافہ لانے کے لئے اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جنہیں جلد نافذ کر دیا جائے گا۔اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز اور چاروں صوبوں کی جوڈیشل اکیڈمیز کے ڈائریکٹر جنرل نے بھی خطاب کیا۔