عدالتی احکامات پر پولیس کی کارروائی‘ کنگری کے کچے سے بچوں وخواتین سمیت 9 افراد بازیاب

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 14:01

خیرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) عدالتی احکامات پر پولیس کی کارروائی‘ کنگری کے کچے سے بچوں وخواتین سمیت 9 افراد بازیاب‘ عدالت میں پیشی کے بعد آزاد زندگی گزارنے کی اجازت۔

(جاری ہے)

تحصیل کنگری کے تھانے عبدالرحمن انڑ کی حدود سید زمان شاہ کے زرعی فارم پر پولیس نے سیشن جج خیرپور عبدالحمدی قریشی کے حکم پر چھاپہ مار کر نجی جیل سے 40 سالہ سوڑھی زوجہ نرسو بھیل‘ 18 سالہ رمیش‘ 12 سالہ جمعیت‘ 17 سالہ خوشحال‘ 10 سالہ بھیرجی‘ 6 سالہ لچھمن‘ اسالہ مانی اور چار ماہ کی بریاں کو بازیاب کرالیا۔

بازیاب خاندان کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا جہاں ان کے بیان ریکارڈ ہونے کے بعد سیشن جج کی عدالت نے انہیں آزادانہ حیثیت میں زندگی گزارنے کی اجازت دیتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ ان کا تحفظ کیا جائے۔ درخواست گزار نرسو بھیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ اس کے اہل خانہ کو حبس بے جا میں قید رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :