سندھ میں دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ کے 150 دیہات آفت زدہ قرار دیدیا گیا

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) ریلیف ڈیپارٹمنٹ سندھ نے تین اضلاع کے ڈیڑھ سو دیہات کو خشک سالی کے باعث آفت زدہ قراردیدیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق ریلیف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دادو، جامشورو اور ٹھٹھہ مون سون بارشیں نہ ہونے کے باعث معاشی بدحالی اور خشک سالی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے یہاں کے ڈیڑ ھ سو دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے جن دیہات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں دادو کیتعلقہ میہٹر کے پانچ، خیر پور ناتھن شاہ کے چوبیس، کوٹری کے پندرہ، مانجھند کے ستائیس، سہون کے چھیالیس، تھانہ بولا خان کے اٹھائیس اور ٹھٹھہ کے چھ دیہات شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :