جلالپور بھٹیاں، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر تھانہ سکھیکی میں توہین قرآن ورسالت اور صحابہ کا ارتکاب کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرادی گئی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:57

جلالپور بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خلاف لفظ مہاجر کو گالی قرار دینے پر حلقہ پی پی 107 کے سابق امیدوار عنصر عباس بھٹی نے تھانہ سکھیکی میں ان کے خلاف توہین قرآن ورسالت اور صحابہ کا ارتکاب کرنے پر مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرادی ہے،عنصر عباس بھٹی نے اپنی درخواست میں قرآن پاک کی چند آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لفظ مہاجر کو گالی قرار دے دیا ہے جبکہ قرآن پاک میں ترجمہ( اور سب سے اگلے پہلے مہاجر او رانصاراور بھلائی کے ساتھ پیروی کی اللہ ان سے راضی ہے او ر وہ اللہ سے راضی )انہوں نے اپنی درخواست میں مزید کہاکہ اللہ کے رسول پاک نے بھی ہجرت کی ہے،سید خورشید شاہ نے مہاجر کے لفظ کو گالی قرار دے کر توہین قرآن،توہین رسالت اور توہین صحابہ کا ارتکاب کیا ہے جس سے درخواست دہندہ اور تمام اہل اسلام کی دل آزاری ہوئی ہے لہذا خورشید شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،عنصر عباس کا کہنا تھا کہ کے اگر وزیراعظم کے خلاف قتل کے مقدمات درج ہو سکتے ہیں تو خورشید شاہ کے خلاف کیوں نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس کا کہناہے کہ یہ مقدمہ اس تھانے میں ہوگا جس تھانے کی حدود میں یہ واقعہ رونما ہوا۔