جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعلی پنجاب سے ملاقات۔ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی کے وفد کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات۔ملکی سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے ذاتی مفادات کو چھوڑ کر بالغ نظری کا مظاہرہ کرنیکی ضرورت ہے ۔یہ وقت ملک و قوم کے اتحاد اور اتفاق ہے نہ کہ ملک میں احتجاج،دھرنے اور انتشار کی سیاست کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی مضبوط جمہوری نظام اور سیاسی استحکام میں مضمر ہے ۔ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے اس وقت ہمیں ایک ہونیکی ضرورت ہے

متعلقہ عنوان :