آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم نے دریاپونچھ سے ریت اورپتھرنکالنے پرفوراپابندی عائدکردی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:38

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) آزادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمدیٰسین نے دریاپونچھ سے ریت اورپتھرنکالنے پرفوراپابندی عائدکردی اورڈپٹی کمشنر کوہدائت کی کہ وہ دفعہ144پرفوراً عملدرآمدکروائیں تاکہ دریاسے کوئی بھی شخص ریت اورپتھر،بجری وغیرہ نہ نکال سکے تاکہ زمین کٹاؤ سے بچ سکے اورشہری آبادی کونقصان نہ ہوقائمقام وزیراعظم نے اس بات کی اسی وقت ہدائت دی جب گزشتہ روز ان سے کوٹلی میںآ ستانہ عالیہ قادریہ فاضلیہ منڈی پیراں دربار کے مریدوں کے وفدنے ملاقات کی اورمنڈی دربار کے قریب زمین کٹاؤبارے بتایاقائمقام وزیراعظم سے دربارکے مریدین ملک غلام محی الدین،ڈاکٹریعقوب،نصیرراٹھور،خواجہ حق نوازبٹ،شاہنوازبٹ،گلام اکبر،ڈاکٹریعقوب،ملک ظفراقبال، ملک ارشادعلی،سیدطارق ترمذی،ملک اکبر،عامرملک،عنائت محی الدین،سرفرازملک اوردیگرنے ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :