سرکاری ادارے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے کام کی رفتار تیز کریں ، چوہدری محمدیٰسین

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:38

کوٹلی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء)قائمقام وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیرچوہدری محمدیٰسین نے کہاہے کہ سرکاری ادارے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے کام کی رفتارتیزکریں حکومت شہریوں کوسہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ضلعی افسران منصوبوں پرکام کی رفتاراورمعیار کی مانیٹرنگ کے لیے خود ترقیاتی پیش رفت کی نگرانی کریں،وہ گزشتہ روزڈپٹی کمشنرآفس میں ضلعی جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس میں وزیرتعلیم ہائیرایجوکیشن وآئی ٹی محمدمطلوب انقلابی،وزیرسیاحت عبدالسلام بٹ،وزیرماحولیات شازیہ اکبر،مشیرحکومت محمدالیاس چوہدری،اپوزیشن رکن اسمبلی راجہ نصیراحمدخان،ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی،ایس پی چوہدری امین، اے ڈی سی کاشف حسین،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ایس ای طفیل گورسی،ایس ای چوہدری افضل،ایکسین اعجازگورسی،ایکسین فضل کریم،ایکسین سردارالطاف، ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالشکور، ایم ایس ڈاکٹرجہانگیر،ڈی ای اوصدیقہ نور،ایکسین یاسربشیر،ڈی ایف اوملک عبدالرحمن،ڈی ایف اوچوہدری سلیمان،ایڈمنسٹریٹرزقیوم قمر،چوہدری الیاس سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

قائمقام وزیراعظم کوکوٹلی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پرکام کی رفتاراورپراگرس کی تفصیلی بریفنگ دی گئی،سڑکوں کی خستہ حالی اورادھورے کام کے متعلق ایکسین شاہرات اعجازگورسی نے بتایاکہ سڑکوں کی مرمت وغیرہ کے لیے پانچ کروڑ مختص کیے گئے جبکہ آج سے دس سال قبل بھی اتنی ہی رقم مختص ہوتی تھی پچاس سال قبل پانچ سوروپے ماہانہ تنخواہ لینے والاآج دس ہزارلے رہاہے مگرمرمتی کام کے لیے اضافہ نہ ہوسکاقائمقام وزیراعظم نے اس معاملہ کومحکمہ منصوبہ بندی وترقیات سے یکسوکرانے کی ہدائت کی اعجازگورسی نے بتایاکہ ضلع میں اڑتالیس جاری اورانتیس نئے ترقیاتی منصوبہ اے ڈی پی میں شامل ہیں پرریلیزہونے والے فنڈزسوفیصدخرچ ہوچکے ہیں انہوں نے کہاکہ سڑکوں کی مرمتی کے معاملے سے سالانہ پانچ کی بجائے پندرہ کروڑ روپے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ 835ملین روپے اے ڈی پی میں رکھے گئے تھے جس میں سے175ملین ریلیزہوئے ہیں یہ100فیصدخرچ ہوچکے ہیں اجلاس میں اپوزیشن رکن اسمبلی راجہ نصیراحمدخان نے دس کلومیٹرسڑکوں کی تعمیراورسہنسہ واٹرسپلائی سکیم کامعاملہ اٹھایاجس پرانہیں کام کی رفتاراورایشوز پربریفنگ دی گئی قائمقام وزیراعظم نے اپوزیشن رکن اسمبلی راجہ نصیراحمدخان کے حلقہ میں بلاتخصیص کام کرنے اورمنصوبے مکمل کرنے کی ہدائت کی،وزیرتعلیم کالجزمحمدمطلوب انقلابی نے منصوبوں پرکام کی رفتار تیزکرنے اورفنڈزدیانتداری کے ساتھ منصوبوں پرلگانے کی ہدائت کی اورکہاکہ ٹھیکے میرٹ پردیئے جائیں وزیرماحولیات شازیہ اکبراورمشیرحکومت محمدالیاس چوہدری نے بھی کہاکہ ترقیاتی منصوبے جلدازجلدمکمل ہونے چاہیں اورعوام کوریلیف ملناچاہیے،جائزہ اجلاس میں بریفنگ کے دوران قائمقام وزیراعظم کوبتایاگیاکہ گریٹرواٹرسپلائی سکیم کے دوٹیوب ویلز بارشوں میں تباہ ہوئے ایک ٹیوب ویل میں پانی آرہاہے وزیراعظم نے تخمینہ لگانے کی ہدائت کی فضل کریم کھوکھرنے بتایاکہ 395ملین کی گریٹرواٹرسپلائی سکیم جولائی2015میں مکمل ہوگی 50فیصدکام مکمل ہوچکاہے ڈسٹرکٹ کونسل کی طرف سے بریفنگ میں بتایاگیاکہ ضلع میں43منصوبوں پرکام جاری ہے جن میں16سڑکیں اور27واٹرسپلائی اسکیموں کے منصوبے شامل ہیں 51فیصدکام مکمل ہوچکاہے قائمقام وزیراعظم نے میونسپل کارپوریشن کوٹلی کوہدائت کی کہ وہ چھوٹے منصوبوں کے ساتھ بڑے منصوبوں پربھی کام شروع کریں جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل اپنی آمدنی میں اضافہ کرے۔

علاوہ ازیں زادکشمیرکے قائمقام وزیراعظم چوہدری محمدیٰسین نے دھنہ پاورپراجیکٹ جلدمکمل کرنے کی ہدائت کی اورکہاکہ آزادکشمیرمیں ہائیڈرل جنریشن کے منصوبوں کی تکمیل سے قومی سطح پرانرجی بحران کے حل میں مددملے گی اورقوم کولوڈشیڈنگ سے نجات ملے گی ضلع کوٹلی کے اندر480میگاواٹ کے ہائیڈرل جنریشن منصوبے لگانے کی نشاندہی ہوچکی ہے پی پی پی آزادکشمیرحکومت کافوکس ہائیڈرل جنریشن ہے نیلم جہلم ہائیڈرل جنریشن،جاگراںIIکے منصوبے بھی مکمل کررہے ہیں ۔

وزیراعظم کوبریفنگ میں بتایاگیاکہ 107میگاواٹ دھنہ پاورپراجیکٹ کامنصوبہ ایک سال کے اندرمکمل ہوناتھا لیکن 2011میں منصوبہ میں مزیددوسال کی توسیع کی گئی تھی بریفنگ میں بتایاگیاکہ منصوبہ297.254 ملین کی لاگت سے مکمل ہوگاقائمقام وزیراعظم نے ڈپٹی کمشنرکوہدائت کی کہ وہ قومی سطح کے منصوبہ کاتسلسل کے ساتھ دورہ کریں اورکام جلدازجلدمکمل کروائیں۔