عمران اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں‘ پرویز رشید

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں پرویز رشید نے تحریک انصاف کے قائد پر تنقید کی۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے کارکنوں کو ڈنڈوں کے ذریعے حالات سے نمٹنے کا درس دیتی ہے تحریک انصاف اگر برسر اقتدار آ گئی تو ملک کو عقوبت خانے میں بدل دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اشتعال انگیز تقریروں سے نوجوان نسل کو گمراہ مت کریں۔

متعلقہ عنوان :