پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ اسحاق ڈار

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 13:28

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء ) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی ،بجلی ،کان کنی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔انہوں نے یہ بیجنگ میں چینی ترقیاتی بینک کے ایگزیکٹو صدر zhao xiaoyuسے ملاقات میں کہی۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے شعبے میں پاکستانی انتظامیہ کی پالیسی بہت ہی نفع بخش ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چینی بینک کے نائب صدر نے سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے سرمایہ کاری کے نئے اور وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔چائنا ترقیاتی بینک نے 4500میگاواٹ کے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے ممکنہ سرمایہ کاری کی معلومات کے لئے ایک آگاہی کانفرنس کے لئے فنڈز فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :